Ya Ali Madad Kya Hai Lyrics *********************************** Ya Ali Madad Kya Hai Lyrics In Urdu یاعلی ع یا علی ع یاعلی ع یا مرتضی شیر خدا ع ہے میرا مولا ع میرا مشکل کشاء جو کہے یا علی ع کیا ہے اس کے ایمان کی سند کیا ہے ۔ خود پڑھی مصطفے ص نے ناد علی ع پھر بھی کہتا ہے مستند کیا ہے۔ ۔ ہے خدا ج کا بھی ایک نام علی ع اے مقصر اب اس کی رد کیا ہے۔ ۔ ہم بڑھا دیتے ہیں اگر حد سے تم بتادو علی ع کی حد کیا ہے۔ ۔ ہے عطائے حسین ع میرا ہنر پھر بھی مجھ سے تجھے حسد کیا ہے ۔ ساتھ جب ہے چراغ حب علی ع خوف تاریکی لحد کیا ہے ۔اپنی چادر میں پاوں رکھتا ہوں جانتا ہوں کے میرا قد کیا ہے ۔ دیکھو حر ع اور حرملا کا چلن جان لو نیک کیا ہے بد کیا ہے ۔ پوچھو انصار شہ ع پوچھو سہیل موت کیا چیز ہے شہد کیا ہے